BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا اعلان، پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کو تیل و گیس کی فراہمی ’خطرے میں ڈالنے‘ کا ذمہ دار قرار دے دیا
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس ناکہ بندی کا مقصد ایران کے جہازوں اور اس کے گاہکوں کو آنے جانے سے روکنا ہے تاہم ’دیگر تمام ممالک آبنائے ہرمز کا منصفانہ اور آزادانہ استعمال کر سکیں گے۔‘ دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ’غیر ملکی طاقتوں اور ان کے اتحادیوں کو ایرانی عوام کی مرضی کے سامنے جھکنے پر مجبور کرے گا۔‘
لبرلینڈ: کرپٹو کرنسی پر چلنے والی کروڑ پتی افراد کی ’خود ساختہ ریاست‘ جہاں دولت ہی اثر و رسوخ کا ذریعہ ہے
آپ کے لیے تصور کرنا مشکل ہوگا کہ دریائے ڈینیوب کے کنارے واقع یہ ہموار، کیچڑ آلود سیلابی میدان، جہاں ایلڈر کے درخت، خیمے اور درختوں پر بنے گھر نظر آتے ہیں، دنیا کے چند امیر ترین افراد سے منسلک ہے، جن میں ٹرمپ خاندان کے کرپٹو کاروبار کے سب سے بڑے ابتدائی سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔
شیخ حمد بن خلیفہ الثانی: اسرائیلی مخالفت کے باوجود غزہ کا دورہ کرنے اور الجزیرہ قائم کرنے والے قطری امیر
27 جون 1995 کو شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے اپنے والد شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کے خلاف ایک بے خون بغاوت کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ ان کے اس اقدام کو قطری مسلح افواج، کابینہ اور خطے کے بعض ہمسایہ ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریستوران کے انہدام کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کے سپرد
عدالت نے ٹرائل کورٹس کو جلد از جلد اس سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس زمین سے متعلق انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں۔
بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کا قتل: ’ہم نے کسی کا کیا بگاڑا تھا؟‘
صوبہ بلوچستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ کے ایک واقعے میں جن پانچ مزدوروں کی ہلاکت ہوئی ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے کم آمدن والے علاقوں سے تھا۔ 20 سالہ محمد بلال کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ فلڈ کالونی سے تھا اور وہ بلوچستان کے ضلع واشگ کے علاقے ماشکیل میں مزدوری کرتے تھے۔
ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی دوڑ: میسی اور ایمباپے جیسے بڑے کھلاڑی آمنے سامنے اور انگلینڈ کے لیے ارجنٹینا سے پُرانا حساب چکانے کا موقع
فرانس، سپین، انگلینڈ اور ارجنٹینا اب عالمی ٹائٹل سے صرف دو فتوحات دور ہیں اور فائنل میں جگہ داؤ پر لگی ہونے کے باعث غلطی کی گنجائش تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔
چینی فیکٹریوں سے میکسیکو کی لیبارٹریوں تک: ایک یونیورسٹی گریجویٹ کی ’فینٹینل کا بادشاہ‘ بننے کی کہانی
چین کی ممتاز پیکنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ژانگ ژی ڈونگ جو جرائم کی دنیا میں ’فینٹینل کے بادشاہ‘ کے نام سے معروف ہوئے۔ بی بی سی نے کارٹیل کے ارکان اور سابق ساتھیوں کے انٹرویوز سے ژانگ پر لگنے والے الزامات اور منشیات سمگلنگ میں ان کے مبینہ کردار کا جائزہ لیا ہے۔
خاتون پر بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کرنے کا الزام
پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خاتون کے شوہر کو 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی۔ پرشانت کی موت 30 جون کو ہوئی تھی۔
ایران کے خلاف پہلی بار استعمال کیے گئے امریکی ’سمندری ڈرونز‘ کیسے کام کرتے ہیں؟
امریکی فوج کے مطابق اس نے ایران کے خلاف حالیہ حملوں میں پہلی بار ’ون وے اٹیک سی ڈرونز‘ استعمال کیے ہیں۔ یہ بغیر عملے کے چلنے والے سمندری ڈرونز ہیں جنھیں جنھیں کسی ہدف کو نشانہ بنانے کے بعد تباہ ہونے والے مشن کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































