BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
ویران بندرگاہیں، مہنگائی اور تیل کے کنوؤں کو درپیش خطرات: ایران کو جنگ اور بحری محاصرہ کے دوران کن مشکلات کا سامنا ہے؟
ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس تیل کے کنوؤں کو مستقل نقصان پہنچائے بغیر عارضی طور پر بند کرنے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ فعال کرنے کی مہارت موجود ہے تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر یہ صورتحال طویل عرصے تک برقرار رہی تو اس سے ایران کی تیل کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
مریم نواز کا نجی تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ لندن لے جانے پر حکومتی وضاحتیں اور تنقید: ’صرف بیان کافی نہیں، رسیدیں دکھائیں‘
لاہور کی ایک ایوی ایشن کمپنی کے عہدے دار نے بی بی سی کو بتایا کہ نجی کمپنیاں گلف سٹریم طیارے کے لیے 12 سے 15 ہزار ڈالرز فی گھنٹہ وصول کرتی ہیں۔
رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو محمد عباس کے پہلے ہی اوور میں اوپنرز کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ جو بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لائیو, تیہامہ میں حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی، مخا اور ذوباب میں حوثیوں پر یمنی فوج کے حملے
یمن میں حوثیوں کی تیز پیش قدمی اور سعودی تیل پائپ لائن پر حملے نے خطے میں نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکہ سعودی عرب کی حمایت بڑھا رہا ہے، تاہم براہِ راست فوجی مداخلت سے گریز کر رہا ہے۔ اس پیش رفت سے ایران جنگ میں علاقائی کشیدگی اور معاشی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
خانقاہ سے 30 لاکھ ڈالر کی چوری اور کھانے کی میز پر سیکس کی ویڈیو: تھائی لینڈ میں بدھ راہب گرفتار
تھائی لینڈ میں بدھ راہب کو 30 لاکھ ڈالر کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو سال کے دوران مندر کو جو عطیات دیے گئے، وہ راہب نے اپنی جیب میں ڈال لیے۔ تحقیقات کے دوران ان کی رہائش گاہ سے نقد رقم اور سونا برآمد کیا گیا۔ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے ساتھ راہب کے سیکس کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو ملی۔
عراق سے ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب نے ’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘ بند کر دی: آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والی ’پیٹرو لائن‘ کتنی اہم ہے؟
سعودی عرب نے عراق سے ہونے والے ڈرون حملے کے بعد اہم سمجھی جانے والی ’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘ بند کر دی ہے۔ یہ پائپ لائن عالمی تیل سپلائی کے چار سے پانچ فیصد حصے کی ترسیل کر رہی تھی۔ عراق نے اپنی سرزمین سے اس حملے کی تصدیق کے بعد ایک فوجی کمانڈر کو برطرف کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ حملہ ایران سے متصل اس کے صوبے میسان سے کیا گیا تھا۔
شوہر کی بے وفائی پر پہنے گئے شہزادی ڈیانا کے ’انتقامی لباس‘ کے پیچھے کیا کہانی تھی؟
شہزادی ڈیانا کا مشہور ’انتقامی لباس‘ تقریباً تین دہائیوں بعد دوبارہ نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ نیلام گھر سوتھبیز کو توقع ہے کہ نو دسمبر کو ہونے والی نیلامی میں یہ لباس تین لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہو سکتا ہے۔
جاسوسوں کے پاس معلومات تھیں، پھر بھی 9/11 کیوں نہ روکا جا سکا؟
9/11 کے حملوں کو پچیس برس گزر جانے کے باوجود، ان کے اثرات آج بھی خارجہ پالیسی، سلامتی اور انٹیلی جنس کے شعبوں پر گہرے طور پر اثر انداز ہیں اور انہوں نے پالیسی سازوں کی ایک پوری نسل کی سوچ کو تشکیل دیا ہے۔ بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار فرینک گارڈنر کا تجزیہ۔
دوسری شادی کا راز شوہر کی موت کے بعد کھلے تو جائیداد کیسے تقسیم ہو گی؟
اگر کسی مرد کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو اسلام سمیت دیگر مذاہب کے وراثتی قوانین کے تحت جائیداد کیسے تقسیم کی جاتی ہے؟ شوہر کی جائیداد میں کس بیوی کو کتنا حصہ ملتا ہے؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































