راولا کوٹ میں کشیدگی کے دوران تین ہلاکتیں، اب کیا صورتحال ہے؟

،ویڈیو کیپشنراولا کوٹ میں کشیدگی کے دوران تین ہلاکتیں، اب کیا صورتحال ہے؟
راولا کوٹ میں کشیدگی کے دوران تین ہلاکتیں، اب کیا صورتحال ہے؟
وقت اشاعت

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جمعرات سے کالعدم تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان شروع ہونے والا فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز علاقے میں گشت کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹر: شہزاد ملک

ویڈیو: عدیل احمد