BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
انڈیا کا سفارتی امتحان: ’نئی دہلی اعلامیہ‘ برکس ممالک کے درمیان کن اختلافات کو ظاہر کرتا ہے؟
برکس ممالک نے تجارت کے معاملے میں محتاط رویہ اپنایا۔ اعلامیے میں ’بلاامتیاز محصولات‘ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ لیکن امریکہ کا نام لینے سے گریز کیا گیا۔
’محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لے سکتے‘: انڈیا کے انکار پر ایشیا کپ کی ٹرافی پر پھر تنازع
سٹیڈیم بھی وہی ہے۔ محسن نقوی بھی سٹیج پر موجود ہیں۔ پوڈیم پر ٹرافی بھی پڑی ہے۔ لیکن ٹرافی لینے والا کوئی نہیں۔ ٹھیک ایک برس بعد ایک بار پھر تاریخ نے خود کو دہرایا جب اتوار کی شب ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سٹیج پر موجود تھے۔ لیکن فرق یہ تھا کہ یہ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل تھا۔
لائیو, ’بعض علاقائی ممالک کی درخواست پر‘ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میں اجلاس ملتوی
خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر تبادلۂ خیال کے لیے پیر کو عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اس کی وجہ ’بعض علاقائی ممالک کی درخواست‘ تھی۔
کیا مکہ معاہدہ ترکی کو ’یمن کی دلدل‘ میں پھنسا سکتا ہے؟
ترک ذرائع ابلاغ عام طور پر یہ تاثر دیتے ہیں کہ ’مکہ معاہدے‘ میں مشترکہ دفاع کی شق موجود ہونے کے باوجود ترکی کے حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاع میں شامل ہونے کا امکان کم ہے۔
تانیہ ہیڈ: 11 ستمبر کے حملوں میں زندہ بچ جانے والا فرضی کردار اور جھوٹی کہانی جس نے پوری دنیا کو دھوکا دیا
تانیا ہیڈ دعویٰ کرتی تھیں کہ وہ ان 18 زندہ بچ جانے والے افراد میں شامل تھیں جو جنوبی ٹاور کی ان منزلوں پر موجود تھے جہاں طیارہ براہِ راست ٹکرایا تھا۔
عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟
ہر شخص کی عقل داڑھیں نہیں نکل پاتیں۔ بعض لوگوں میں اگر یہ موجود ہوں بھی تو ان سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا، جبکہ بعض دیگر افراد کے لیے یہ درد اور تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں۔ لیکن عقل داڑھیں اتنی دیر سے کیوں نکلتی ہیں؟ دانت نکلتے وقت درد کیوں ہوتا ہے؟
’مودی سے دوستی، پاکستان کے ساتھ بھی روابط‘: اسلام آباد سے متعلق سوال پر ملائیشین وزیرِ اعظم کی ’مسئلہ‘ حل کرنے کی تجویز
انور ابراہیم نے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہا کہ دہشت گردی نہیں ہوئی، لیکن میری انٹیلی جنس اسٹیبلشمنٹ نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ انڈیا کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہوئی۔ لہذا میں بطور ملائیشین وزیرِ اعظم یہی حقائق سامنے رکھوں گا۔‘
ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان
بعض اوقات سٹیج کے قریب کھڑے شائقین والا حصہ کسی انڈین شادی کی تقریب کا منظر پیش کر رہا تھا، جہاں مداح دلجیت دوسانجھ کے پُرجوش رقص کے انداز کی نقل کر رہے تھے۔
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی نئی سکیم: کیا حکومت ’لیوی‘ میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے؟
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے نئی سکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































