جب آسمان 70 ہزار ڈرونز سے جگمگا اٹھا
جب آسمان 70 ہزار ڈرونز سے جگمگا اٹھا
وقت اشاعت
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران تین دنوں میں مجموعی طور پر 71,207 ڈرونز اڑائے گئے۔ اس شو نے ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ ڈرونز اڑانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا اور 55,939 ڈرونز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس شو نے ڈرونز کی مدد سے کسی افسانوی مخلوق کی سب سے بڑی فضائی شکل (aerial display) بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا؛ اس میں 10,183 ڈرونز استعمال کیے گئے جس سے 2,247 ڈرونز کا پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔



