کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
وقت اشاعت
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں شاہراہ فیصل کے قریب ایک چھ منزلہ زیر تعمیر عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، جبکہ آٹھ افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکو 1122 سندھ کے ترجمان حسان الحسیب نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے آٹھ افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا ہے اور ابھی مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔



