’آدم خور‘ مگرمچھ کی لاش نکالنے کے لیے آپریشن

’آدم خور‘ مگرمچھ کی لاش نکالنے کے لیے آپریشن

جنوبی افریقہ میں پولیس نے گذشتہ ہفتے سیلابی پانی میں بہہ جانے والے ایک تاجر کی تلاش میں ایک افسر کو ہیلی کاپٹر سے مگرمچھ سے بھرے دریائی علاقے میں اتارنے کے بعد انسانی باقیات برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لاپتہ شخص کو کھانے کے شبہے میں مگرمچھ کو پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔