BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
خصوصی نشست پر منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی کی وزیر اعظم کشمیر نامزدگی پر ن لیگ میں اختلافات
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے حالیہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ اس نامزدگی پر نہ صرف جماعت کے اندر اختلافات نظر آ رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ زیرِ بحث ہے۔
عاصم منیر کے دورۂ تہران پر پاکستانی دفتر خارجہ کو وضاحت کیوں دینا پڑی؟
پاکستانی دفتر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ایران دورے کو صدر ٹرمپ یا امریکہ کی نمائندگی سے جوڑنے والے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے ثالثی کردار کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ دفتر خارجہ کو یہ وضاحت جاری کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟
لائیو, ایرانی صدر کی پڑوسی ممالک کے ساتھ ’باہمی دفاع کا معاہدہ‘ قائم کرنے کی تجویز
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان باہمی سلامتی اور عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران یہ پیشکش کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر کر رہا ہے۔‘
نیو یارک میں آر ایس ایس کی تقریب پر ممدانی کی مخالفت: موہن بھاگوت امریکہ کیوں آئے؟
انڈیا کی انتہائی دائیں بازو کی تنظیم آر ایس ایس سے متعلق ایک تقریب 29 اگست کو امریکی شہر نیویارک میں ہونے جا رہی ہے جس کی میئر زہران ممدانی نے مخالفت کی ہے۔ اس معاملے پر انڈیا اور امریکہ میں مختلف حلقوں کی رائے منقسم ہے۔
ملکیت کا تنازع جس پر پولیس نے بھینس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا
انسانوں کی ولدیت، شناخت اور بعض اوقات کسی جرم کو ثابت کرنے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جانا ایک عام سے بات ہے، لیکن انڈین ریاست بہار میں ایک ایسا غیر معمولی تنازع سامنے آیا ہے جس میں جانور کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے پولیس نے ایک بھینس کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی آئی اے سربراہ کے اچانک دورۂ ماسکو پر چہ میگوئیاں: ’شاید معاملہ اتنا حساس تھا کہ فون پر بات نہیں کی جا سکتی تھی‘
سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف کے اچانک اور غیر اعلانیہ دورۂ ماسکو نے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے صرف اتنا کہا کہ اس ملاقات سے ’کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے۔‘
کیا اسرائیل ترکی کے خلاف جنگ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟
ترکی پہلا مسلم ملک تھا جس نے اسرائیل کو ایک خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کیا۔ لیکن تقریباً آٹھ دہائیوں کے بعد چیزیں مکمل طور پر تبدیل ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ تنازع کیا ہے اور کیا اسرائیل ترکی کو عسکری شکست دے سکتا ہے؟
سکاٹ لینڈ کا وہ قصبہ جسے تارکینِ وطن کی ضرورت ہے
بہت سے لوگ ہنر مند ملازمتوں کے ویزوں پر یہاں پہنچے ہیں، جنھیں سپانسرشپ ویزا کہا جاتا ہے، اور وہ صحت اور نگہداشت کے شعبوں میں افرادی قوت کو مضبوط بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔
خالد شیخ محمد کے خلاف 2028 میں مقدمہ کی سماعت کا فیصلہ: 9/11 کے مبینہ ’منصوبہ ساز‘ جنھیں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا
ورلڈ ٹریڈ سینٹرز اور دیگر اہم امریکی عمارتوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے والا خالد شیخ محمد صرف نو برس پہلے تک ایک امریکی یونیورسٹی میں میکینیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ 9/11 کا منصوبہ کیسے بنا تھا اور راولپنڈی میں انھیں کیسے گرفتار کیا گیا؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































