امیتابھ بچن سے نوابوں تک، گجرات میں نایاب گاڑیوں کی کلیکشن

امیتابھ بچن سے نوابوں تک، گجرات میں نایاب گاڑیوں کی کلیکشن

انڈین شہر سورت میں رہنے والے تاجر کانتی بھائی پٹیل کے پاس دوسری جنگِ عظیم، برطانوی دور اور راجاؤں مہاراجاؤں کے زمانے سے تعلق رکھنے والی 268 گاڑیوں کی ایک دلکش اور بیش قیمتی کلیکشن ہے۔ صرف موٹر گاڑیاں ہی نہیں بلکہ ان کی اس کلیکشن میں تاریخی بگھیاں، میزائل لانچر، بائیکس اور ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔ یہ کلیکشن کیسی ہے، اس کی جھلک دیکھنے کے لیے یہ رپورٹ ملاحظہ کیجیے۔