BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
افتخار گیلانی: مخصوص نشست پر اسمبلی پہنچنے والے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم کون ہیں؟
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی کو 17واں وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ افتخار گیلانی کو 30 اراکین اسمبلی کے ووٹ ملے، جبکہ اُن کے مخالف پاکستان پیپلز پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار مختار احمد عباسی 14 ووٹ حاصل کر پائے۔ بطور وزیر اعظم نامزدگی پر افتخار گیلانی کو ناصرف عوامی حلقوں بلکہ اُن کی اپنی پارٹی کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا تھا۔
لائیو, نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں بڑھ کر 547 ہو گئیں، لاپتہ 977 افراد کے ریسکیو کے لیے آپریشن جاری
نیپال اور تبت کی سرحد پر بدھ کے روز آنے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 547 ہو گئی ہے جبکہ 450 سے زیادہ غیرملکیوں سمیت لگ بھگ 977 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کی بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت میں سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ 558 افراد لاپتہ ہیں۔
سگی ماں کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والے بیٹے پانچ ماہ بعد کیسے پکڑے گئے؟
انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے کریم نگر علاقے میں پولیس نے بتایا ہے کہ دو بیٹوں کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کہ انھوں نے اس توہم پرستی کے باعث اپنی ماں کو کنویں میں دھکا دے کر قتل کر دیا کہ اگر وہ گھر میں فوت ہوئیں تو انھیں گھر چھوڑنا پڑتا۔
مکہ معاہدے میں بنگلہ دیش کی شمولیت پر ڈھاکہ میں کیا بحث ہو رہی ہے اور پاکستان کا کیا موقف ہے؟
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کی اس دفاعی اتحاد میں شمولیت سے ڈھاکہ کو عسکری اور معاشی شعبوں میں فوائد تو حاصل ہو سکتے ہیں لیکن اس سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کا بھی خطرہ ہے۔
جب سوویت یونین اور برطانیہ نے چھ دن میں ایران پر قبضہ کر لیا
یہ حملہ ایرانی تاریخ میں ایک اہم موڑ کا آغاز بھی ثابت ہوا۔ رضا شاہ کا دور ختم ہو گیا اور محمد رضا پہلوی اقتدار میں آئے
’چاقو‘: گوادر میں ایک چمکدار چھوٹی مچھلی سے جڑا تنازع
گوادر میں بیچم نامی چھوٹی سی مچھلی (جسے چاقو بھی کہا جاتا ہے) ماہی گیروں کے درمیان ایک بڑے تنازع کی وجہ کیوں بن گئی ہے؟
عمران خان کے بیٹوں کی بی بی سی سے گفتگو: ’برطانوی حکومت نے مشورہ دیا تھا کہ والد سے ملنے نہ جائیں‘
قاسم نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ’کیئر سٹارمر اور ڈیوڈ لیمی کی سابق حکومت نے ہمیں یہ تک مشورہ دیا تھا کہ ہم اپنے والد سے ملنے کے لیے بھی نہ جائیں۔ اس وقت ہمیں اپنے والد سے ملے ہوئے دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا تھا۔‘
لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن، بابر کی کپتانی کا امتحان اور سلمان آغا کے کیچ کا چرچا: ’پاکستان کبھی کبھی دو انتہاؤں کا شکار نظر آتا ہے‘
انگلینڈ کا مجموعی سکور کم از کم قابلِ دفاع دکھائی دیتا ہے، تاہم اگر پاکستان اچھی بیٹنگ کرے تو اسے میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ ایک سنسنی خیز اور سخت مقابلے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
’لڑائی کے بعد جو مکا یاد آئے‘: کیرانہ ہلز، سابق انڈین چیف آف ڈیفینس فورسز جنرل انیل چوہان کا دعویٰ اور پاکستان کا جواب
انڈیا کے سابق چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آنے والے واقعات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس کی وجہ چند نئے انکشافات اور دعوے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































