BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
مکہ کی مسجد میں فحاشی کا الزام: بنگلہ دیش اپنے شہریوں کے جرم اور سزائے موت کے عمل سے لاعلم، کیا سعودی عرب نے ویانا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی؟
سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں گرفتاری، مقدمے اور سزا کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ ماہرین کے مطابق، سعودی عرب نے دونوں شہریوں کو قونصلر اور قانونی معاونت کے حق سے محروم رکھ کر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کو تاحال دونوں کی میتوں کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ انھیں کب وطن واپس لایا جا سکے گا۔
لائیو, نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، اتحادی فورسز کا ریاض سمیت دیگر علاقوں میں حوثی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
سعودی قیادت میں قائم اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے نجران میں ایک اے ایچ سِکس آئی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔
لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے
گزشتہ چند برسوں میں مزید فن پاروں کو فونتانا سے منسوب کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف برہنہ خواتین کی تصاویر بنانے والی پہلی خاتون فنکار تھیں بلکہ جسمانی کشش پر مبنی موضوعات پر کام کرنے والی پہلی خاتون مصور بھی تھیں۔
آٹھ ڈالر سے اپنا سفر شروع کرنے والا شخص جو 528 ارب روپے سے زیادہ کا بینک خریدنے جا رہا ہے
پریم وتس ایک ’ویلیو سرمایہ کار‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اپنی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملیوں کی بدولت انھیں ’کینیڈا کا وارن بفیٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
یوکرینی ڈرون کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود، روس کے ’شاہد ڈرون‘ کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگیا: سٹار لنک جنگ میں کیوں اہم ہے؟
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ سٹارلنک سروس کی عائد کردہ رفتار کی پابندیوں کے باعث روسی شاہد ڈرونز کا مقابلہ کرنے کی ان کے ملک کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق سست رابطے کی وجہ سے یوکرینی انٹرسیپٹر ڈرون کم مؤثر ہو گئے ہیں۔
’ہم سے گناہ ہوا، ہمیں معاف کر دو‘: اس بستی کے مرد خواتین کا لباس پہن کر ’رقص‘ کیوں کرتے ہیں؟
دو سو سال سے زیادہ عرصے سے احمد آباد کے شاہ پور علاقے میں ایک منفرد روایت نبھائی جا رہی ہے۔ اس رات خواتین کے لباس میں ملبوس یہ مرد سَدوماتا چوک میں واقع مندر کے سامنے روایتی رقص ’گربا‘ کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ یہاں رہنے والوں کے عقیدے کے مطابق ’یہ گربا تفریح کے لیے نہیں بلکہ معافی مانگنے کی ایک رسم کا حصہ ہے۔‘
سعودی عرب اور حوثی ایک دوسرے کے خلاف کون سے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں؟
بی بی سی کی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے تنازعات کی نگرانی کرنے والی تنظیم ’ایکلڈ‘ (ACLED) کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کشیدگی میں اضافے کے بعد ریکارڈ کی جانے والی کارروائیوں میں کن ہتھیاروں کا زیادہ استعمال ہوا۔
’لوگ مجھے باتیں سناتے ہیں تمھاری کزن بے پردہ ہے‘: میانوالی میں 13 سالہ لڑکی کو ’برقع نہ پہننے پر‘ چچازاد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی پولیس نے 13 سالہ چچا زاد بہن کو بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
پُرتعیش بحری جہاز، سوئمنگ پول اور اربوں مالیت کے ولاز: کم جونگ اُن کی خفیہ تفریح گاہ کے اندر کیا ہے؟
شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وون سان میں بلند و بالا ہوٹل، ریستوران، دکانیں، کھیلوں کی سہولیات اور واٹر پارکس موجود ہیں اور یہ تقریباً 20 ہزار سیاحوں کی میزبانی کر سکتا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































