ونونو کو چھ ماہ قید کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل میں ایک عدالت نے سابق جوہری ٹیکنیشن موردیہائی ونونو کو ان فوجی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے جس کے تحت ان پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مسٹر ونونو کی ان شرائط پر پیرول پر رہائی عمل میں آئی تھی کہ وہ میڈیا سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں گے۔ انہیں 2004 میں اسرائیل کے جوہری راز افشاء کرنے کے جرم میں اٹھارہ سال کی سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے انٹرنشینل میڈیا کو کئی انٹرویوز دیئے جس میں انہوں نے غیرمنصافانہ سلوک کی شکایت کی تھی۔ اسرائیلی حکام کا اصرار ہے کہ موردیہائی ونونو ملکی سیکورٹی کے لیے اب بھی ایک خطرہ ہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیل: ونونو ایک بار پھر رِہا25 December, 2004 | آس پاس موردیہائی ونونو دوبارہ گرفتار12 November, 2004 | آس پاس کوئی پچھتاوا نہیں: وعنونو29 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||