ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے آئی: اسماعیل بقائی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورۂ تہران کے دوران پیش کی تھی۔
اس سے قبل ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے اعلان کیا تھا کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالن آج تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے پیر کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی بھی شریک ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ اجلاس میں مختلف علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی بھی شامل ہے۔
بقائی کے مطابق خطے کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلو اس اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے۔