دہلی میں عید میلاد النبی کا جشن

دہلی میں عید میلاد النبی کا جشن
وقت اشاعت

اسلامی کلینڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو دنیا بھر میں پیغمبر اسلام کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے۔ انڈیا میں 1990 میں اس وقت کے وزیر اعظم وی پی سنگھ نے اس تاریخ کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک کے طول و عرض میں اس سلسلے میں تقریبات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں بھی اس سلسلے میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔ دیکھیے ایسے ہی ایک جلوس کے مناظر۔